اتوار 17 دسمبر 2023 - 13:45
قم المقدسہ میں جلوس فاطمیہ میں  آیت اللہ العظمیٰ وحید خراسانی کی شرکت+تصاویر

حوزہ/ ہر سال کی طرح اس سال بھی مرجع تقلید آیت اللہ العظمیٰ حسین وحید خراسانی کی موجودگی میں جلوس عزائے فاطمیہ برامد ہوا اور اپنے مخصوص راستوں سے ہوتا ہوا حرم معصومہ قم سلام اللہ علیہا پر اختتام پذیر ہوا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یوم شہادت حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی مناسبت سے ہر سال کی طرح اس سال بھی مرجع تقلید آیت اللہ العظمیٰ حسین وحید خراسانی کی موجودگی میں جلوس عزائے فاطمیہ برامد ہوا اور اپنے مخصوص راستوں سے ہوتا ہوا حرم معصومہ قم سلام اللہ علیہا پر اختتام پذیر ہوا۔

آیت اللہ العظمیٰ وحید خراسانی نے جلوس عزائے فاطمیہ میں عزاداروں اور سوگواروں کے ہمراہ حرم حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا تک آئے اور بی بی کو پرسہ پیش کیا۔

پروگرام کا آغاز حدیث کساء کی تلاوت سے ہوا اور اس کے بعد عزاداروں نے آیت اللہ وحید خراسانی کے گھر سے حرم حضرت معصومہ (س) تک راستے نوحہ و ماتم اور سینہ زنی کی ۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .